ENTERTAINMENT

کینسر بولے تو۔۔

ایک عرصہ تک فلم انڈسٹری میں راج کر کے کروڑوں پرستار بنانے والے سجے دت نے اپنے مداحوں پر بجلیاں گرا دی ہیں ۔

بھارتی لیجنڈ اداکار سنجے دت   پھیپھڑوں کے کینسر  میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے61سالہ اداکار سنجے دت  کو چوتھی اسٹیج کاکینسر ہے۔جس کے علاج کیلئے وہ جلد امریکا جائیں گے۔

سنجے دت کی بیماری کی خبرسامنے آنے کےبعد ان کےمداحوں کی جانب سے ان کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ شخصیات بھی سنجے دت کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکررہی ہیں۔ سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کروایا گیاتھا۔جہاں ان کا کوروناٹیسٹ بھی ہوا جو منفی آیاتھا۔

اس دوران ڈاکٹروں  نے ان کے مختلف ٹیسٹ لئے تو معلوم ہوا کہ پھیپھڑوں میں انفیکشن  ہے  ۔ انہیں ممبئی کے ہی سینئر ڈاکٹروں نے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے جس کی رپورٹ میں کینسر کا انکشاف ہو گیا۔

سنجے دت پریشان نہیں ۔۔

سنجے دت  کا اس حوالے سے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو سانس لینے میں تکلیف محسو س ہورہی ہے ۔ رات بھر ہسپتال میں رہنا پڑا ہے ۔

سنجے دت بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں

بھارتی میڈیا  نے ان کے  خاندان کے بعض افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کے چہرے پر پریشانی کے کوئی آثار نہیں  دکھائی دیئے ۔ وہ ہشاش بشاش تھے تاہم سانس میں تکلیف کی وجہ سے زیادہ بول نہیں پا رہے تھے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی سٹیج خطرناک ہے تاہم ان کی زندگی بچانے کے لئے جلد امریکہ بھجوایا جارہا ہے ۔

سنجے دت نے متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔  منا بھائی ایم بی بی ایس  میں اداکاری پر ان کا کئی ڈائیلاگ مشہور ہوئے جس میں ان کا سب سے مشہور ڈائیلاگ "بولے تو” مشہور ہوا۔ 

سوشل میڈیا پر سنجے دت کے لئے پرستاروں کے بہت سے تہنیتی پیغامات گردش کر رہے ہیں ۔ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو  جلد صحت یاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button