متیراکی عریانیت پرتبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔انسٹا گرام پر متیرا کی جانب سے بولڈ تصاویر لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کو بحث کا ایک نیا عنوان مل گیا ہے۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق پاکستان کی ماڈل ، اداکارہ اور ٹی وی اینکر متیرا نے اپنے انسٹا گرام پر ذاتی تصاویر وائرل کی ہیں ۔
جنہیں دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھ گیا ہے۔ جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جو ان تصاویر کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہہ رہے کہ ۔۔ متیرا پروفیشنل ہیں ان کا کام ایسی تصاویر کا تقاضا کرتا ہے ۔
میترا کی نئی تصاویر کو ہزاروں مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے ۔ جبکہ تبصرے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ متیرا کی تصاویر ایک صارف نے لکھاکہ متیرا کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے ہمیں کمنٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔
وہاب نامی صارف نے لکھا کہ آپ جو کر رہی ہیں ٹھیک کر رہی ہیں ۔ میں سمجھ سکتا ہوں
ہنی جےجی نامی ہینڈلر سے ایک صارف نے لکھا کہ عید پر آپ نے سکارف لیا تھا مگر اس کےعلاوہ آپ جو کچھ پہنتی ہیں وہ اسلام میں جائز نہیں ۔
جنہیں میرا کام پسند نہیں وہ مجھے فالو نہ کریں،متیرا کی دی سپر لیڈڈاٹ کام سے گفتگو
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام نے اس حوالے سے بولڈ تصاویر سےپہچان بنانے والی اداکارہ ، ماڈل متیرا سےرابطہ کیا اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی ۔
ٹیلیفونک گفتگو میں متیرا نے کہا کہ ان کا پروفیشن انہیں مرضی کے کام کی اجازت دیتا ہے ۔ وہ ماڈل ہیں اور خوبصورت دکھائی دینا ان کا حق ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے :گل پانڑا کے ٹک ٹاک نے آگ لگادی
متیرا نے کہا کہ جو لوگ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گالیاں دیتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں ۔ وہ انہیں فالو نہ کریں ۔ اس سوال پر کہ کیا ایسے شوٹس پر ان کو جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔۔ تو اس پرانہوں نے کہا کہ دھمکیاں ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔
2 Comments