قاسم چوہان ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ کراچی ۔ جج صاحب عمر شریف کو بھولنے کی بیماری ہے ، ان کی تیسری بیوی جائید اد پر قبضہ چاہتی ہے ، وکیل کے عدالت میں دلچسپ دلائل کا عدالت نے نوٹس لے لیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق معروف اداکار عمرشریف کی جائیداد منتقلی کا تنازع سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ گزشتہ روز عمر شریف کی جائیدادتیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔ عمر شریف کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ عدالت نے دس اگست تک جواب مانگ لیا۔ عمرشریف کے وکیل کے مطابق اداکار نے2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا۔ عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔عمر شریف کو خدشہ ہے اب گیارہ کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں۔ عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔