PAKISTAN

عید سادگی سے منائیں :اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے شہریوں سے اس مرتبہ عید سادگی سے منانے کی اپیل کی  ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا ملک میں کورونا ابھی فعال ہے ۔ کیسز بڑھ سکتےہیں ۔

عید پر عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ اسدعمر نے کہا کہ مویشی منڈیو ں میں جاتے ہوئے بھی احتیاط برتی جائے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے تفریحی مقامات کو بھی عید پر بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ پہاڑی مقامات، مری ، ہوٹل اور بڑے ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button