PAKISTAN

سندھ حکومت پراعتبارنہیں،براہ راست پیسےنہیں دیں گے

سندھ حکومت پراعتبارنہیں،براہ راست پیسےنہیں دیں گے  ۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دو ٹوک انداز میں سندھ حکومت کو براہ راست رقم نہ دینے کی پالیسی سے آگاہ کردیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق پیر کو پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔  یہی وجہ ہے کہ وفاق براہ راست پیپلز پارٹی کی حکومت کو رقم نہیں دے سکتی ۔

وزیراعظم نے نیک نیتی دکھاتے ہوئے کراچی کے عوام کا خیال کیا ہے ۔ تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ ہر معاملے  کو خراب کرنا چاہتےہیں ۔

سندھ حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ گیارہ سو ارب روپے میں سے وفاق 611ارب روپے کا حصہ ڈالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر معاملے میں سیاست چمکاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ کے عوام ان سے نالاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:وفاق کی بحریہ ٹاؤن سے ریکور شدہ125ارب روپے پر نظر

شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانون کےسامنے جوابدہ ہیں ۔ انہیں مفرور قرار دینے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عدالت سے آئے گا۔ جب ن لیگی جیل میں ہوتے ہیں تو بھیگی بلی بن جاتے ہیں ۔ باہر جاتے ہی اپنے آپ کو شیر کہلواتے ہیں ۔قوم اپوزیشن کی حقیت جان چکی ہے ۔ انہیں این آر او دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کی تمام جیلوں کے دروازے کھول دیئے جائیں ۔ عمران خان احتساب پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button