PAKISTAN

ٹک ٹاک کاجنون،خاتون نےشوہرکومردہ قرار دےدیا

ٹک ٹاک کاجنون،خاتون نےشوہرکومردہ قرار دےدیا ۔ یہ واقعہ پیش آیا ہے رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں جہاں بیوی نےروتے ہوئے شوہر کے کار حادثے میں ہلاک ہونے کی اطلاع دی ۔

خاتون کی ٹک ٹاک  ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی محلے دار اکھٹے ہوگئے اور ۔۔خاتون سے تعزیت کرنے گھر پہنچ گئے ۔ خاتون کے شوہر عادل کی وفات کا مسجد میں بھی اعلان ہو گیا۔ اس دوران اہل علاقہ کو معلوم ہوا کہ۔۔ یہ محض ایک جھوٹی ٹک ٹاک ویڈیو تھی ۔ شاید خاتون نے زیادہ ویوز لینے کےلئے اس طرح کی ویڈیو جاری کی ۔

واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی ٹک ٹاکر ہیں اور۔۔ اکثر منفرد نظر آنے کے لئے دلچسپ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ویڈیو جھوٹی نکلنے پر محلے داروں نے خوب کھری کھری سنائیں ۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان پر خوب تنقید کی گئی ۔ جب زیادہ تنقید ہوئی تو خاتون نے ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:فحاشی نہ پھیلانے کامطالبہ نہ یوٹیوب مانتی ہے نہ ٹک ٹاک

خاتون نے بعد میں وضاحت کی کہ ان کے دیور  نے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی اس لئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ دوسری جانب ناقدین نے دوسری ویڈیو کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button