لاہورمیں ڈاکٹروں کی غفلت کاالمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ نجی اسپتال میں ڈاکٹرز دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں پٹی بھول گئے۔متاثرہ خاتون چھے ماہ تک درد سے کراہتی رہی ۔
سپر لیڈنیوز کے مطابق متاثرہ خاتون مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو گئی ۔ڈاکٹروں کی غلط رہنمائی سے کیس بگڑ گیا۔منگل کے روز الٹراساؤنڈ کے بعد جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے سرجری کر کے خاتون کے پیٹ سے پٹی نکا ل لی ۔متاثرہ خاتون کے شوہر افتخارنے کہا کہ نجی اسپتال نےلاکھوں روپے بٹورے جبکہ دوبارہ آپریٹ کرنے سے بھی کتراتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیئے:کراچی میں کورونا پھر پھیلنے لگا، منگھوپیر میں سمارٹ لاک ڈاؤن
اس دوران اہلیہ کی تکلیف بڑھتی رہی ۔جنرل ہسپتال پہنچے تو ریلیف ملا ۔ متاثرہ خاندان نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں کارروائی کی درخواست دے دی ۔وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے ۔ لاہورمیں ڈاکٹروں کی غفلت کاالمناک واقعہ سامنے آنے کےبعد محکمہ صحت کی مانیٹرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں ۔ قوانین کی رو سے محکمہ صحت بطور ریگولیٹری اتھارٹی ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے کا ذمہ دار ہے ۔ اس سے قبل بھی لاہور میں نجی ہسپتالوں کے خلاف درجنوں شکایا ت موصول ہو چکی ہیں مگر پنجاب میڈیکل کونسل بھی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں ۔