ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی،6رکنی میڈیکل بورڈ نےکیادیکھا؟ ڈاکٹروں کے پینل کے سربراہ کےمطابق نعش کی حالت خراب تھی تاہم نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔
سُپر لیڈ نیوز کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کر دی گئی ۔ اس موقع پر قبرستان میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔ اس حصے کو پولیس نے گھیرے میں لئے رکھا۔ چھ رکنی میڈیکل ٹیم میں دوخواتین ڈاکٹرز بھی شامل تھیں ۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد علی قریشی کے مطابق میت کی حالت ٹھیک نہیں تھی تاہم امید ہے شواہد ضائع نہیں ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیے:کراچی میں خواتین افسروں کےنام ڈیٹنگ ویب سائٹ پرڈالنےکاانوکھاواقعہ
انہوں نے کہا کہ میت کے نمونے لے لئے گئے ہیں جنہیں تجزیہ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ حتمی رپورٹ دس سے پندرہ روز میں آجائے گی جس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ ڈاکٹر ماہا کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے مبینہ طور پر دو ماہ قبل کراچی میں خود کو گولی مار لی تھی ۔ ماہا کے والد کی درخواست پر ہی عدالت نے قبر کشائی کی اجازت دی تھی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کیس میں نامزد ملزم سٹی کورٹ سےعبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گئے تھے ۔ ماہا کے والد کا کہنا تھا کہ ساتھی ڈاکٹرز ماہا کو ہراسا ں کر رہے تھے ۔