PAKISTAN

روس پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

روس پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق روس پاکستان میں کراچی سے قصور تک ہائی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن بچھائے گا۔

معاہدے کے تحت پاکستان منصوبے میں چوہتر فیصد شراکت دار ہوگا۔وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کہتے ہیں نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کا نام تبدیل کرکے”پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن” رکھ دیا گیا ہے۔ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کراچی سے قصورتک بچھائی جائے گی۔فیصلہ پاک روس ٹیکنیکل کمیٹی کے تین  روزہ اجلاس میں کیا گیا۔چھپن انچ قطر کی پائپ لائن سے ایل این جی کی ترسیل ہو گی۔   وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ منصوبہ پاک روس دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں پہلا قدم ہوگا۔مستقبل میں بھی دونوں ممالک دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے۔  معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ وزیراعظم منصوبے کی کامیاب تکمیل چاہتےہیں۔

Related Articles

Back to top button