سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مولانا طاہر اشرفی میں انوکھی جنگ کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج نےجوابی خط لکھ دیا ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مولانا طاہر اشرفی میں لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے ۔ طاہر اشرفی نے مبینہ طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر توہین اسلام کا الزام لگایا ہے ۔ مولانا طاہر اشرفی نے اس حوالے سے ایک خط چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خط پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوابی خط لکھ دیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے طاہر اشرفی نے مجھ پر توہین اسلام کا الزام لگایا۔
طاہر اشرفی نے محض مفروضوں کی بنیاد پر اشتعال دلوانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب طاہر اشرفی نے بھی اس کا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ آپکے خلاف کوئی فتویٰ دیا نہ کسی کو اشتعال دلایا۔ کسی پر تہمت لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں۔ آپ جیسے جج ہی آمروں کو حق حکمرانی دیتے رہے ہیں ۔ آپکے منصب کا تقاضا غصہ نہیں اعتدال ہے۔