PAKISTAN

الیکٹرانک ووٹنگ کو چھوڑیں ، مہنگائی سے مرتے عوام پر توجہ دیں، شہباز شریف

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ الیکٹرانک ووٹنگ کو چھوڑیں ، مہنگائی سے مرتے عوام پر توجہ دیں، شہباز شریف  نے حکومت کی جانب سے الیکشن اصلاحات   پر انکار کرتے ہوئے الٹا تنقید کانشانہ بنا ڈالا۔

سپر لیڈنیوز کے مطابق  شہبازشریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویزمسترد  کردی ہے ۔ انتخابی اصلاحات  کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں میں  پھر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔  شہباز شریف نے کہا حکمران الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائےتباہ معیشت،مہنگائی ،بے روزگاری سے مرتے عوام کی فکر کریں۔ حکومت ہر جگہ ناکام ہو چکی ہے ۔ ایسے میں الیکشن اصلاحات کا ڈرامہ قبول نہیں ۔ اس حوالےسے مریم اورنگزیب بھی میدان میں اتریں اور کہا کہ 2018 کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ ہر ضمنی الیکشن میں ہارنے  والے ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  ٹویٹ کیاکہ  ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ  ا نہیں نظام  کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

Related Articles

Back to top button