PAKISTAN

نیب نے چودھری برادران کو دیانتداری کا سرٹیفکیٹ تھما دیا

نیب نے چودھری برادران کو دیانتداری کا سرٹیفکیٹ تھما دیا ، احتساب عدالت نے  چودھری  برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی  انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے خلاف نیب کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس  پر سماعت کی۔نیب لاہور نے  چودھری  برادران سمیت  فیملی کے دیگر ارکان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند کرنے کیلئےعدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں نیب لاہور نے موقف اختیار کیا کہ  انکوائری میں ثبوت نہیں ملے۔  وہ باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کررہے ہیں۔ دوسری جانب پرویز الہیٰ کے خلاف انکوائری بند کرنے کی دوسری درخواست پر عدالت نے پراسکیوٹر کو 6 مئی کودلائل کے لیے طلب کرلیا۔چودھری  پرویز الٰہی سمیت دیگر پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام  بھی تھاجو  نیب کے مطابق درست ثابت نہیں ہو سکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button