PAKISTAN

سنتھیا رچی کا بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کی جانب سے خود کو زہر دینے کا دعویٰ

وقت اشاعت :20اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ سنتھیا رچی کا بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کی جانب سے خود کو زہر دینے کا دعویٰ ، اسلام آباد میں سنتھیا کو ہسپتال پہنچایاگیا ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری پراسرار انداز میں بے ہوش ہوئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے معدے کے ٹیسٹ کئےگئے ۔

سنتھیا رچی  نے پولی کلینک میں دعویٰ کیا کہ بھارتی سفارتخانے سے دو اہلکار ان کے فلیٹ میں آئے تھے ۔ انہوں نے کوئی زہریلی چیز کھلائی ہےجس کےبعد ان کی حالت بگڑ گئی ۔

سنتھیا نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے ہمسایے نے ان کو ہسپتال منتقل کیا  ہے ۔ ہسپتال میں سنتھیا رچی کو کچھ دیر آئی سی یو میں رکھا گیا ،جس کے بعد گھر جانے کی اجازت مل گئی ۔

سنتھیا ڈی رچی امریکی شہری ہیں اور پاکستان میں مقیم ہیں ۔ ان کے پیشے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں اگرچہ وہ خود کو پاکستان سے محبت کرنے والی امریکی سماجی شخصیت قرار دیتی ہیں۔ فوٹو کریڈٹ:سنتھیا رچی انسٹا گرام

 سنتھیا رچی کے معدے کو واش کرکے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ بھارتی سفارتخانے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سنتھیا رچی کے دعوے سے شکوک و شبہات جنم لینے لگے

سنتھیا رچی کا بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کی جانب سے خود کو زہر دینے کا دعویٰ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے ۔ اس واقعے کو ڈرامہ قرار دیا جارہاہے۔

بیشتر صارفین نے سوال اٹھائے ہیں کہ بھارتی سفارتی عملہ کیسے ان کے فلیٹ پہنچا ؟ کیسے انہوں نے انجان افراد سے کوئی چیز لے کرکھالی ؟

بعض صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی اہلکار اتنے ہی بے وقوف ہیں ؟ دن دیہاڑے ان کے گھر آکر زہر دے دیاجبکہ ان کے پوش علاقے میں فلیٹ کے اردگرد سیف سٹی کے درجنوں کیمرے موجود ہیں!

یہ بھی پڑھیے

واپس مرکزی صفحے پر جائیں 

Related Articles

Back to top button