PAKISTAN

آئس کا نشہ کر کے بیوی پر بدترین تشدد

لاہور میں گھریلو تشدد کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  گلشن راوی میں شوہر نے آئس کا نشہ کر کے بیوی پر بدترین تشدد کیا اور ناک کی ہڈی توڑ کر شدید زخمی کر دیا۔ ملزم نے خاتون کے جسم پر تیز دھار آلے سے ضرب لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں خاتون بری طرح زخمی ہوئی  اور بے ہوش ہوگئی ۔ اہل علاقہ نے شور سنا تو گھر میں داخل ہو کر شوہر کو قابو کیا تاہم اس دوران  بیوی کی حالت غیر ہوچکی تھی ۔ نمائندہ سپر لیڈ نیوز نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس سٹیشن گلشن راوی کے  اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے ، حتمی کارروائی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی جائے گی ۔

واپڈا ٹاؤن کی رہائشی  نازش عمر کی شادی دس سال قبل عمر بٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی ، دونوں کے چار بچے ہیں ۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم پہلے بھی بیوی پر تشدد کرچکا ہے ۔ کئی مرتبہ نشے میں دھت ہو کر  بندوق بھی تان چکا ہے ۔ ادھر

نازش کے والدین  کے مطابق  بیٹی کو متعدد مرتبہ تشدد کر کے قتل کرنا چاہا لیکن عزت داری کی وجہ سے خاموش رہے  لیکن اب سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق  عمر بٹ نشے کا عادی ہے  اور عادی ملزم ہے ایک مقدے میں نامزد رہ چکا ہے

Related Articles

Back to top button