SPORTS

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف اننگز میں 10 وکٹیں لے کر سب کو حیران کر دیا

وقت اشاعت :5دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف اننگز میں 10 وکٹیں لے کر سب کو حیران کر دیا ، کرکٹ ماہرین نے پٹیل کو نیا طوفان قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اعجاز پٹیل یہ کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 آؤٹ کیے تھے۔بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں اعجاز پٹیل نے بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل نے  اپنے آبائی شہر سے ہی یہ کارنامہ سر انجام دے کر تاریخ رقم کی ۔ اعجاز پٹیل اور ان کا خاندان ایک دہائی قبل نیوزی لینڈ شفٹ ہو گیا تھا جبکہ اعجاز پٹیل اپنے آبائی شہر واپس  نہیں آئے ۔

اپنی بہترین باؤلنگ میںاعجاز پٹیل نے 119 رنز دے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف 10 کھلاڑی آؤٹ کر کے تاریخ رقم کی تھی ۔ اب تک تینوں بار یہ کارنامہ سپن باؤلرز نے ہی سرانجام دیا ہے۔ دس وکٹیں لینے پر اعجاز پٹیل بھارتی میڈیا میں بھی چھائے رہے ۔ دن بھر ان کے حوالے سے تبصرے ہوتے رہے ۔ ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کرتارہا ہے کہ اعجاز پٹیل کون ہیں اور ممبئی میں کہا رہتے تھے ۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 325رنز پر آؤٹ ہوئی تاہم بھارتی بالرز نے کیویز کو جوابی اننگز میں محض 62رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے چار وکٹیں لیں ۔

Related Articles

Back to top button