آسٹریلین اوپن ٹینس میں رافیل نڈال کا سفر تمام ہوگیا۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں یونان کے سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد نڈال کو ناک آؤٹ کیا۔
ایونٹ میں سپین کے رافیل نڈال اور یونان کے سٹیفانوس میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ سپین کے عالمی نمبر دو نے بہترین آغاز کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی رافیل نڈال نے با آسانی چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں یونان کے سٹیفانوس نے کم بیک کیا اور سخت مقابلے کے بعد سات چھ سے نڈال کو شکست دے دی۔ یونانی کھلاڑی نے اگلے دو سیٹ بھی لگاتار جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔