SPORTS

پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی

سپر لیڈ نیوز ،  لاہور ۔ پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی ، تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ مکمل طور پر پاکستان کے نام رہا۔ 166 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 141 رنز بنا سکی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔ مشکل وکٹ پر کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان جلدی اٹھانا پڑا جب شرجیل خان 18رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کی۔ دونوں کے درمیان 126 رنز کی شراکت بنی۔ اس دوران بابر اعظم 52 رنز بنا کر وکٹ گنو ابیٹھے۔ محمد رضوان نے 91 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 165 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے اچھا آغاز کیا تاہم 37 رنز پر انہیں پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ مادھیور اور مارومانی کی جوڑی نے باؤلرز کا جم کر سامنا کیا۔ دونوں کے درمیان 65 رنز کی پارٹنر شپ کو محمد حسنین نے توڑا۔اس دوران مادھیور بھی 59 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 141 رنز بنا پائی۔ حسن علی 4 وکٹوں کیساتھ سرفہرست رہے۔ ٹیم پاکستان کو یوں سیریز میں دو ایک سے فتح ملی ۔ حسن علی مین آف دی میچ،، محمد رضوان پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔

Related Articles

Back to top button