سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کورونا نے بھارت میں ورلڈ کپ نہ ہونے دیا، ٹی 20میگا ایونٹ اب امارات میں ہوگا ، آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کرنے کی تصدیق کردی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق کورونا کی وجہ سے ٹی 20ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارت میں کورونا کی صورتحال خراب ہے ایسے میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ۔ بھارت نے خود بھی ایونٹ سے دستبرداری کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مشاورت کی گئی اور اب ورلڈ کپ یو اے ای میں ہوگا۔ شارجہ ، ابوظہبی ، عمان میں میچز کے باوجود میزبانی کے حقوق بھارت کے پاس ہیں ۔ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا 14 نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر کھیلنے والی 8 ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں شرکت کریں گی۔ آٹھ میں سے چار ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں رسائی حاصل کریں گی۔