افغانستان میں طالبان کی تیز ترین پیش قدمی ، امریکا نے دوبارہ فوجی آپریشن کا امکان مسترد کر دیا

افغانستان میں طالبان کی تیز ترین پیش قدمی ، امریکا نے دوبارہ فوجی آپریشن کا امکان مسترد کر دیا ، جنرل سکاٹ ملر نے کہا فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل سکاٹ ملر نےطالبان کی تیز ترین پیش قدمی پر شدید تشویش  کا اظہار کیا ۔ سکاٹ ملر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی  ایک حکمت عملی کے تحت کئی اضلاع میں طالبان کی پیش قدمی کو نہیں روک رہے ۔ وہ ہر ضلع کا دفاع کرنے کے بجائے  افغان فورسز کو مضبوط کرنے اور طالبان  کے مقابلے پر توجہ دے  رہے ہیں ۔شاید وہ یہ طے کر چکے ہیں کہ غیر اہم علاقے اگر طالبان کے پاس چلے بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ   اب افغان حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کس ضلع کا دفاع کرنا ہے اور کہاں چڑھائی کرنی ہے ۔طالبان ایک طرف دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں اور دوسری طرف افغانستان کے اندر ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جو اس ملک کے لیے اچھے نہیں ۔ اگر طالبان نے بزور طاقت اقتدار پر قبضے کی کوشش کی تو خانہ جنگی ہوگی ۔ جنرل سکاٹ ملر نے کہا کہ  اب بھی کہتا ہوں افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں