دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ٹوکیو۔ امریکا نے اولمپکس میلا لوٹ لیا ، سب سے زیادہ 39طلائی تمغے جیتے ، پاکستانی کھلاڑی خالی ہاتھ گھر لوٹ گئے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کےمطابق کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ٹوکیو اولمپکس کا میلہ ختم ہو گیا۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب نے سماں باندھ دیا۔ شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی ۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی ہوئی ۔ اولمپکس مقابلے 17روز تک جاری رہے ۔ اس ایونٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد بغیر شائقین کے کیا گیاتاہم بعض مقابلوں میں شائقین کو مختصر تعداد میں آنے کی اجازت ملی ۔
مشکل حالات کے باوجود ایتھلیٹس کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔ اس ایونٹ میں 38میڈلز کیساتھ چین کا دوسرا اور 27 گولڈ میڈلز کیساتھ جاپان کا تیسرا نمبر رہا۔ پاکستان کا دس رکنی دستہ بغیر تمغے کے گھر لوٹ گیا۔ اگلے اولمپکس مقابلے 2024 اب پیرس میں شیڈول ہیں