کوئٹہ میں چند منٹ کے وقفے سے دو دھماکے، ہدف پولیس اہلکار تھے

وقت اشاعت :9اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ کوئٹہ میں چند منٹ کے وقفے سے دو دھماکے، ہدف پولیس اہلکار تھے ، سرینا چوک دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے لرز تھا۔  پہلا دھماکہ سرینا چوک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ دہشت گردوں کا ہدف پولیس وین تھی ۔ دو اہلکارموقع پر چل بسے ۔ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ بھی ملے ۔ پولیس کے مطابق  دوسرا دھماکہ  سریاب روڈ پر ہوا۔اس دھماکے  میں بھی دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

 آئی جی بلوچستان کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ وزیر داخلہ نے کہا  پولیس  کو پھر نشانہ بنایا گیاہے ۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں ۔ جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔

دوسری جانب ملکی قیادت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔ صدر مملکت، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ سمیت وزرا نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے آگئے ۔ شہبازشریف نے کہا امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ازسرنو غور کرنا ہوگا۔  عوام کی  جان ومال کی حفاظت کے لیے مزید مؤثر اقدامات بنائے جائیں۔ دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ ہے۔ بلاول  بھٹو نے کہا حکومت کو چاہیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے۔