SUPER LEADS

کراچی والوں پر”مہنگی” بجلی گرا دی گئی

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں  کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق اس حوالے سے اہم اجلاس میں کراچی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ تفصیلی طور پر زیر غور آیا۔ 

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ  وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی پیشکش  کی ہے  مگر کے الیکٹرک کا سسٹم 720 میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتا۔ حکام نے واضح کیا کہ کے الیکٹرک  کو گیس کی سپلائی بحال ہے جبکہ  بن قاسم پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔اجلاس میں وزیراعظم نے تفصیلی غور  کے بعد کے الیکٹرک کےلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ۔

کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔ نیپرا نے دو روپے 89پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کی تھی  ابتدائی طور پر کابینہ نے  قیمت بڑھانے سے انکار کیا تھا تاہم  وزیراعظم نے بعد میں مشاورت کے بعد ریٹس بڑھانے کی اجازت دےدی ۔

Related Articles

Back to top button