SUPER LEADS

عمران خان توشہ خانہ کے بعض تحائف بغیر ادائیگی گھر لے گئے ، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف

وقت اشاعت :8اگست2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ عمران خان توشہ خانہ کے بعض تحائف بغیر ادائیگی گھر لے گئے ، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف ، ادارے نے نوٹس جاری کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائرریفرنس میں بڑے انکشاف ہو گئے ۔ عمران خان بطور وزیراعظم توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے۔

 پی ڈی ایم  کی جانب سے جمع کرائےگئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف گھر لےگئے جب کہ قوانین کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔ عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں یہ بھی الزام ہےکہ عمران خان نے ان تحائف کو گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔الیکشن کمیشن نےعمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 18 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ اسی طرح رہنما ن لیگ محسن شاہنواز  رانجھا کی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس میں بھی الیکشن کمیشن نے 24 اگست کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا ہے۔محسن شاہنواز رانجھا نے بطور ایم این اےنااہلی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button