دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ صدرعارف کاعمران خان کےبیان سےاظہارلاتعلقی ،خود وضاحت دینے کا مشورہ ، حکومت اور فوج کو محب وطن قراردےدیا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق صدر عارف علوی نے عمران خان کے متنازع بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خود وضاحت کا کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ ان کا مقصد کیا تھا آخر ؟پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج محب وطن ہے ۔ فوج نے سیلاب میں بہترین کام کیا۔ جوانوں نے قربانیاں دی ہیں ۔ فوج میں سب پروفیشنل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ حکومت سمیت تمام ادارے محب وطن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیک ڈور مفاہمت کے لئے کام کر رہا ہوں کوشش ہے کہ سٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کروں ۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے۔ اب دیگر ادارے بھی آگے آئیں گے، مہنگائی پر قابو پانا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، پہلے جو پارٹی کہتی تھی کہ انتخابات تاخیر سے ہوں وہ اب کہتی ہے کہ جلد ہوں۔