SUPER LEADS

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپھر گیا، کراچی اور بھارتی گجرات کی طرف بڑھنےلگا

وقت اشاعت :11جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپھر گیا، کراچی اور بھارتی گجرات کی طرف بڑھنےلگا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان بپر جوئے شدت اختیار کر رہا ہے ۔ کراچی سے فاصلہ بھی مزید کم ہو گیا ہے ۔ گہرے سمندر میں بیس سے پچیس فٹ بلند لہریں بلند ہو رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق  طوفان کراچی  اور ٹھٹھہ سے ساڑھے  سات سو  کلومیٹر کی دوری پر ہے۔  یہ طوفان اگر اسی رفتار سے آگے بڑھا تو تین سے چار روز تک کراچی اور گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ۔

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان تین سے چار روز تک کراچی اور بھارتی گجرات سے ٹکرا سکتا ہے ، فوٹو کریڈٹ: ڈان نیوز

طوفان کے مرکز میں   ڈیرھ سوکلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں  چل رہی ہیں جو بڑے طوفان  میں بدل سکتی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  طوفان پندرہ جون کی صبح کیٹی بندر   اوربھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔  اس دوران لہریں آٹھ سے دس فٹ بلند  ہوسکتی ہیں۔ تیرہ سے سترہ جون کے درمیان  ٹھٹھہ، سجاول، بدین،تھرپار اور عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح کراچی،حیدرآباد، ٹندو محمد خان اور میر پورخاص میں تیرہ اورسولہ جون کو بارش  کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں انتظامیہ الرٹ ہے ۔  ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذساحل پر جانے اور نہانے پر پابندی  عائد کردی گئی  ہے ۔ اسی طرح ماہی گیروں  کا کھلے سمندر میں جانا  بھی ممنوع  قرار دیا گیا ہے ۔شہر میں بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈ  بھی ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button