دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ روم میں بادشاہ نیرو کا 2ہزار سال قدیم شاہی تھیٹر دریافت ہوا ہے ، حادثاتی طور پر اسے ایک زیرتعمیر ہوٹل کے باغ کے نیچے سے دریافت کیا گیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق تھیڑ کو پلازو ڈیلا روور کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اصل میں ایک تھیٹر تھا جو دو ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ مزدور ایک جگہ کام کر رہے تھے کہ باغ کی زمین اچانک دھنسنے لگی جس کے بعد حادثاتی طور پر تھیڑ کی باقیات نمودار ہوئیں ۔ انہیں مزید کھودا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ دراصل دو ہزار سال قبل تعمیر ہونے والا تھیٹر ہے جو اس وقت کی مقبول جگہ تھی ۔ حکام کے مطابق یہ رومی بادشاہ نیرو کا تھیڑ ہے اس کا مختلف قدیمی دستاویزات میں تذکرہ بھی ہے ۔ اسے پہلے بھی تلا ش کرنے کی کوششیں کی گئیں مگر محکمہ آثار قدیمہ کو کامیابی نہ ملی مگر اب حادثاتی طور پر اس کی دریافت پر جہاں سب حیران ہیں وہیں خوش بھی ہیں۔
حکام نے ایک پریس کانفرنس میں تھیٹر کی دریافت کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ اسے ایک ایسے باغ کے نیچے دریافت کیا گیا جو ابھی زیر تعمیر تھا۔اس نئی دریافت کے بعد وزارت نے اس سال سیاحوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے ۔