سپریم کورٹ میں تجاوزات کیس کی اہم سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بڑا بیان دے کر بہت سے سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی یتیم شہر ہے ۔ کوئی وارث نہیں ۔ اٹارنی جنرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان خود کراچی کی صورتحال دیکھتے ہوئے نالوں کی صفائی کے لئے فوج کو بھیج چکے ہیں ۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ کراچی تباہ ہوگیا تو پاکستان تباہ ہو جائے گا جن اقدامات پر غور کررہے ہیں وہ ابھی بتا نہیں سکتے ۔
اس موقع پر سپریم کورٹ نے کراچی کے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کو دے دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نالوں کی صفائی کیلئے این ڈی ایم اے کا آنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔
بارہا کہہ چکےہیں کہ کام پر توجہ دی جائے ۔ لیکن نالوں کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔
سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ این ڈی ایم اے تین ماہ میں صفائی مکمل کرے ۔ نالوں کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے : سندھ حکومت ناکام ہوئی تو بڑا نقصان ہوگا،سپریم کورٹ