کیلیفورنیامیں امریکی تاریخ کی بدترین آگ نے جنگل اجاڑ دیا۔ لاکھوں ایکڑ پر محیط درخت ملیا میٹ ہوگئے ۔ شدید گرمی اور تیز ہواؤں کےساتھ آگ بے قابو ہو گئی۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات کا قریبی علاقہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے ۔ متعدد کاؤنٹیوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔
جنگل کی آگ کو امریکی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا گیا ہے ۔ سینکروں کلومیٹر دور سے بھی فضا میں دھواں دیکھا جاسکتا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاکھوں ایکڑ رقبے کے جنگلات تباہ ہو گئے ہیں ۔
تیز ہواؤں کے باعث یہ آگ پھیلتی ہی چلی جارہی ہے ۔ فائر بریگیڈ کی سینکڑوں گاڑیاں متحرک ہیں ۔مگر پھر بھی جنگل کی آگ قابو میں آنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنگل کی خوفناک آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ موسم گرم مرطوب ہو رہا ہے ۔ آگ سے متاثرہ کاؤنٹیز میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: دھوکہ نہ کھائیں یہ کراچی نہیں لندن ہے
گورنر کیلیفورنیا کے مطابق آگ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 200سے زائد افراد کو نکال کر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔
آگ سے سینکڑوں مکان تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابتدائی نقصان کے تخمینے ابھی قبل از وقت ہیں ۔