دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ سکول کھولنےپروفاق اورسندھ میں پھر اختلاف پیدا ہو گیا ہے ۔ صوبائی حکومت نے 21ستمبر کوچھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کے لئے سکول نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں وزیر تعیلم سندھ سعید غنی نے صوبائی پالیسی سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں ڈھائی فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا ایسے حالات میں اکیس ستمبر کوجو سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا وہ موخر کر رہے ہیں ۔ اب سکول 28ستمبر کو کھولیں گے ۔ اگر اس دوران بھی کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنےمیں آیا تو سکول نہیں کھولیں گے ۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے ۔ وفاق کی اپنی ترجیحات ہیں ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی بھی ضرورت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:کیا پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے ؟
انہوں نے کہا کہ اجلاس سے پہلے ہی ہم فیصلہ لے رہے ہیں ۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وفاق کوئی بھی فیصلہ کرتا ہے تو سوچ سمجھ کر کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں مشاورت کی جاتی ہے ۔ صوبائی حکومت مشاورت نہیں کرتی ۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے عدم تعاون نظر آرہا ہے ۔