SUPER LEADS

پاکستان میں کوروناوائرس پھرسراٹھانےلگا

ندیم چشتی، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد ۔ پاکستان میں کوروناوائرس پھرسراٹھانےلگا ۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز سامنے آگئے۔پنجاب میں ایک سو تیس،،بلوچستان میں ایک سو سینتالیس مریض ہسپتال داخل ہوئے ۔

سپر لیڈ نیو ز کے مطابق کورونا پھر پاکستان میں حملے بڑھا رہا ہے ۔ ایک ہی دن میں پھر 600سے زائد کیسز سے تشویش بڑھ رہی ہے ۔

  ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 33،گوجرانوالہ 43اور ملتان میں 6کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبہ بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 98272 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 147نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث صوبے میں کورونا  پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دس سکولوں اور ایک یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو صوبائی حکومت کو ایک مرتبہ پھر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیئے : کیا پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے ؟

خیبرپختونخوا میں مزید گیارہ اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کیسز پشاور، چارسدہ، کوہاٹ اور اپرکرم میں سامنے آئے ہیں۔ سرحدیونیورسٹی کے ایک اوربینظیر ویمن یونیورسٹی کے دو اساتذہ میں بھی وائرس پایا گیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہےتاہم مجموعی گراف کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس پھرسراٹھانےلگا ہے ۔

Related Articles

Back to top button