پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کا دو ٹوک موقف ، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھنے عزم

وقت اشاعت :30اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کا دو ٹوک موقف ، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم  رکھنے  کا عزم ظاہر کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں  کالعدم جماعت کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق  فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاہدے پر عملدرآمد سمیت متعدد مطالبات کی تکمیل کے لئے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات کیے جائیں گے اور قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے والوں کو مزید کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے وژن کے مطابق بلیک میل نہ ہونے کا تاثر دیا اور شرکا پر بھی یہ واضح کر دیا کہ حکومت اپنی رٹ کمزور نہیں پڑنے دے گی ۔

غیر ضروری مطالبات کسی صورت نہیں مانے جا سکتے ۔ اس سے پہلے وزرا بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم مذاکرات کے حق میں ہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ دوسری جانب لانگ مارچ کے شرکا بھی اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ حکومت نے جڑواں شہروں کی سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی راستے بند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔