SUPER LEADS

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزراآمنے سامنے،تلخ جملوں کاتبادلہ

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزراآمنے سامنے،تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ہے ۔ اسد عمر کی شیریں مزاری اور  ندیم بابر سے تلخی کے بعد وزیراعظم کو مداخلت کرنا پڑی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تلخی کے بادل چھائے رہے ۔ اجلا س کے آغاز میں اپوزیشن کے رویے پر مختصر بات ہوئی جبکہ ایجنڈے کے مطابق جان بچانے والی 94ادویہ کی قیمتوں  میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔

اس موقع پر حکام نے ادویہ کی قیمتوں کی مکمل فہرست بھی پیش کی ۔ اجلاس میں صورتحال اس وقت اچانک بگڑ گئی جب اسد عمر اور شیریں مزاری الجھ پڑے ۔ شیریں مزاری نے موقف اختیار کیا کہ اجلاس میں ایجنڈا بھی پورا نہیں پڑھنے  دیا گیا لیکن کارروائی ساتھ ہی شروع کردی گئی ۔ جس پر اسد عمر نے شیریں مزاری کو ڈانٹ دیا اور خاموش رہنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیئے:برطانیہ سے مجرموں کی حوالگی پر مذاکرات ہوچکے ہیں ، شہزاد اکبر

ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے بھی تلخی سے جواب دیا ۔ اس دوران وزیراعظم کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔ اسی دوران ندیم بابر بھی بولے تو  اسد عمر نے کہا  آپ پٹرولیم کے حوالے سے اعداد وشمار پر مس گائیڈ کرتےہیں ۔ ندیم بابر نے  آگے سے غصے سے جواب دیا اور کہا  کہ آپ خود گمراہ کرتے ہیں ۔ عمران خان اس دوران ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے  رہے۔ اجلاس میں زیادتی کےملزموں کو سخت سزائیں دینے کامعاملہ بھی زیر غور آیا۔ بابر اعوان اور شہزاد اکبر نے قانون سازی کےلئے بل کے مجوزہ مسودے پر بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button