SUPER LEADSSUPER WORLD

آرمینیااورآذربائیجان میں جنگ چھڑگئی

آرمینیااورآذربائیجان میں جنگ چھڑگئی ہے ۔آذربائیجان نے متنازع علاقے کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا ۔ آرمینیا کے متعددٹینک بھی تباہ  کردیے۔ حریف ملک نے  بھی بڑا حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے  بھی آذربائیجان کے ٹینک، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے ۔ متنازع علاقے نگورنوکاراباخ  پر آذربائیجان اور آرمینیا  میں جنگ ہولناک صورت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے ۔ آرمینیا کی وزارتِ دفاع نے آذربائیجان کے 4ہیلی کاپٹر،15ڈرون اور10ٹینک تباہ کرنےکادعوی کیا ہے ۔

نگورنو کاراباخ  میں سڑکوں پر ٹینک نظر آرہے ہیں ۔ علاقےمیں مکمل طور پر فوج نظر آرہی ہے ۔  آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے بھی آرمینیا کی فوجی چوکیوں اور ٹینکس کو نشانہ  بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔آرمینیا کے متعدد فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔آذربائیجان میں مارشل لا لگ چکا ہے ۔ حملوں میں شہری آبادی کو بھی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:کیلیفورنیاکےجنگلات کی آگ پرقابوکےتمام حربےناکام

روس ،فرانس اور ایران نے دونوں ممالک سے فوری  جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ترکی نےآرمینیا پر تنقید کرتے ہوئے آذربائیجان کا ساتھ دیدیا۔جبکہ پاکستان نے بھی ترکی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آرمیینا پر حملے بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں ممالک میں جنگ خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔ دونوں ممالک  کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ آرمینیااورآذربائیجان میں جنگ چھڑگئی جس پر عالمی برادری کو ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے ۔

Related Articles

Back to top button