SUPER LEADSSUPER WORLD

عالمی طاقت کاتوازن تبدیل،امریکانہیں اب روس سُپرپاورہے

دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ڈی سی ۔ عالمی طاقت کاتوازن تبدیل،امریکانہیں اب روس سُپرپاورہے ۔ امریکا کے ساتھ دفاعی میدان میں ہمہ وقت سبقت لے جانے کی کوشش کرنے والے روس نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔

روس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ پیوٹن کی سالگرہ والے روز ہی روس نے ہائپر سونک میزائل فضا میں چلا کر اپنی دھاک بٹھا دی ۔

زرکون نامی کروز میزائل  دشمن کےبحری  جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔آواز سے 27گنا تیز رفتار یہ میزائل سمندر سے بھی فائر ہو سکتا ہے جبکہ آبدوزوں کے پرخچے اڑانا اس کے لئے کوئی مشکل نہیں ۔ نئے میزائل کا یہ تجربہ بحیرہ ابیض میں کیاگیا۔ روسی فوج کی جانب سے نئے اور جدید ہائپرسونک میزائل کا تجربہ دفاعی میدان میں بڑی کامیابی ہے ۔سینئر روسی کمانڈر نے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا اور روسی صدر کو آگاہ کیا ۔ روسی صدر آرکٹک میں اپنی فوج بڑھانے کا عزم ظاہرکرچکے ہیں اور اسی تناظر میں ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے ۔

روس نے امریکا سے سُپر پاور کا ٹائٹل چھین لیا،دفاعی ماہرین

عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق روس نے تیز ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے امریکا سے سُپر پاورکا ٹائٹل کسی حد تک چھین لیا ہے ۔ اگرمیزائل کے تمام پیرا میٹرز درست ہیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اور امریکا کو واضح پیغام ہے کہ اب وہ سپر پاور نہیں رہا۔ کامیاب تجربہ کے بعد روسی صدر نے کہا کہ اب ہم مکمل طور پر نئے ہتھیار بنانے کی دوڑ میں دنیا سے آگے نکل گئے ہیں ۔

آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے طیارے کا تخلیاتی ماڈل۔
فوٹو کریڈٹ:بی بی سی

انہوں نے کہا کہ جدید میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں عظیم پیش رفت کا انتظار تھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میزائل  دو ہزار درجہ سینٹی گریڈ تک حرارت برداشت کر سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے فضا میں یہ حرارت پیدا ہوتی ہے ۔ یہ میزائل اپنا راستہ بدلنا جانتا ہے ۔ ریڈار میں نہیں آتا جبکہ نشانہ بنانے سے پہلے ہی اپنا راستہ کامیابی سے بدل سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے تباہ کرنا بہت مشکل ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:کرغزستان میں مظاہرین نےصدارتی محل پر قبضہ کرلیا

روسی صدر نےاس دوران مزید کہا کہ روس مستقبل قریب میں ایون گارڈ میزائل اور ہتھیاروں کا نظام لارہا ہے کیونکہ امریکہ بھی دفاعی میزائل کے نظام کی تیاری میں مصروف ہے ۔ واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی آواز سے تیز رفتار جنگی طیاروں کےمنصوبے پر کام کررہا ہے ۔ تاہم میزائل کی دوڈ میں روس نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button