SUPER LEADSSUPER POLITICS

اوبامہ کی ٹرمپ مخالف ریلیوں میں شرکت، بازی پلٹنےلگی؟

18منٹ قبل

اوبامہ کی ٹرمپ مخالف ریلیوں میں شرکت، بازی پلٹنےلگی؟ اوباما  نے فلاڈلفیا میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل بحث میں حصہ لیا اور پھر ریلی سے خطاب داغا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوبامہ کا بائیڈن کے حق میں باہر نکلنا گیم چینجنگ مرحلہ قرار دیا جارہا ہے ۔ اوبامہ نے بڑے جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ ٹویٹ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔کام کرنا پڑتا ہے ۔میں نے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کا کتابچہ تیار کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس  پر عمل کے  بجائے کتابچے کو شاید  کسی ٹوٹی میز کو سہارا دینے کے لیے استعمال کیا ۔دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن   آخری صدارتی  بحث کی تیاری کے لیے گھر  بیٹھ گئے ہیں ۔

 اوباما نے فلاڈلفیا میں سیاہ فام شہریوں اور سیاست دانوں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل بحث میں حصہ لیا اور صدر ٹرمپ کو عادی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ امریکی عوام  مزید چار سال ٹرمپ  حکومت کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

یہ بھی پڑھیئے :

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ بائیڈن مباحثےنےامریکی سیاسی روایات کاجنازہ نکال دیا

اوباما نے ٹیکس ادائیگی اور چین کے ساتھ کاروبار پر بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔اوباما نے کہا کہ  کیسے ممکن ہے کہ صدر کا چین میں خفیہ بینک اکاؤنٹ ہو ۔تصور کریں اگر میرا چین میں بینک اکاؤنٹ ہوتا اور میں الیکشن لڑتا تو فاکس نیوز مجھے بیجنگ بیری کا نام دیتا ۔

Related Articles

Back to top button