آرمی چیف اورجوان ایک پیج پرہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ن لیگی رہنما ایاز صادق نے ابھی نندن کوواپس بھجوانے پر کڑی تنقید کی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پر قومی سلامتی کی تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔سپہ سالاراور جوان ایک ہیں۔ایسا نہیں ہوسکتا کہ قیادت پر تنقید ہو اورفوج خاموش رہے ۔فوج کے افسروں اور جوانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا نےمتنا زع بیان کو پاکستان کی بھارت پر واضح برتری کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا۔منفی بیانیے کے براہ راست قومی سلامتی پر اثرات ہوتے ہیں ۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
دشمن کے دو جہاز مار گرائے،بھارت نے بدحواسی میں اپنے ہی پائلٹ اورجہاز کو تباہ کردیا۔بھارت نے رافیل طیاروں کی عدم دستیابی کو شکست کا بہانہ بنایا۔تمام جنگی آپشنز کو دیکھتے ہوئے امن کی خاطر ابھی نندن کی واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے ۔ جارحیت کاجواب دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔آرمی چیف اورجوان ایک پیج پرہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ بیان دینے کی ضرورت ہی کیوں محسوس ہوئی ؟