امریکاکی اتحادی افواج کاجوکرکون ہے؟

وقت اشاعت:2نومبر

دی سپر لیڈ ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکاکی اتحادی افواج کاجوکرکون ہے؟ یہ سوال اٹھایا ہے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اور اس کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے ۔

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی بھی ٹرمپ کے خلاف سخت زبان کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ مغرور ہیں اور بددماغ بھی ہیں

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ دونوں صدارتی امیدوار ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کر رہے ہیں۔ امیدواروں کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران جوبائیڈن نےصدرٹرمپ کوروسی صدر ولادمیر پیوٹن کا پالتو اور نیٹو افواج کا جوکر قرار دے دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس طرح کے القابات سے نوازنے پر امریکی میڈیا کو دلچسپ خبروں کا ایک نیا سلسلہ مل گیا۔ سارا دن انہی دو الفاظ پر تبصرے جاری رہے ۔ بعض اینکر اسے اخلاقیات کا جنازہ قرار دیتے رہے تو بعض ٹی وی چینلز نے ٹرمپ مخالفت ایجنڈے پر چلتے ہوئے خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اورکہا کہ جوبائیڈن حواس باختہ ہوچکے ہیں ۔ امریکی انہیں سخت ناپسند کرتے ہیں۔ بہتررہے گا کہ نفسیاتی الجھنوں کے کسی بھی نئے صدر کا راستہ روکا جائے ۔ ورنہ امریکا کو بھاری قیمت چکانا ہوگی ۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ دوسری مرتبہ پھر صدارتی انتخابات جیت جائیں گے ۔ ادھر سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی بھی ٹرمپ کے خلاف سخت زبان کا سلسلہ جاری ہے ۔ سی این این کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ مغرور ہیں اور بددماغ بھی ہیں ۔