SUPER LEADSSUPER WORLD

پولیس کےہاتھوں سیاہ فام ہلاک،فلاڈیلفیا میں احتجاجی مظاہرے

29اکتوبر

پولیس کےہاتھوں سیاہ فام ہلاک،فلاڈیلفیا میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ احتجاج کا دائرہ قریبی علاقوں میں بھی پھیل گیا۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر  فلاڈیلفیا  میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کےقتل کےبعد  شہرکے حالات بگڑ گئے ہیں ۔ مظاہرین سڑکوں پر گھوم رہےہیں اور پولیس کے خلاف نعرے لگا رہےہیں ۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی مزید نفری حساس علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے ۔

فلاڈیلفیاکے بگڑتے حالات پر میئر آفس کےمطابق ایمرجنسی کی آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔صدر ٹرمپ نے رابطہ کر کے مدد کی پیشکش کی ہے

جھڑپوں میں ترپن اہلکار زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں جبکہ 172مظاہرین گرفتار کر لئے گئے ۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے رات 9سےصبح 6بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک وین ملی ہے ۔جس کے مالک کی تلاش جاری ہے ۔ امریکی صدر نے ریاستی حکومت سے رابطہ کر کے مدد کی پیشکش کی ہے ۔۔جبکہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اصلاحات زور دیا ہے۔ پولیس کےہاتھوں سیاہ فام ہلاک،فلاڈیلفیا میں احتجاجی مظاہرے طول پکڑنے کے بعد ریاست ایمرجنسی کی آپشن پر بھی غور کرنے لگی۔اس حوالےسے شہر کے میئر آفس کی ترجمان سارہ پارکر نے کہا کہ مظاہروں کے حوالے سے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ مظاہرین کی بات کو غور سے سنا جائے گا۔ اگر پولیس اہلکاروں کی غلطی ثابت ہوئی تو قانون کےمطابق کارروائی ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button