ٹرمپ کاالیکشن نتائج چیلنج کرنےکااعلان سامنے آگیا۔ٹویٹ میں لکھا کہ اگلے ہفتے سپریم کورٹ جائیں گے ۔ ابھی نتائج خاتمے سے بہت دور ہیں ۔ سب جانتےہیں جوبائیڈن بہت جلدی فتح کا اعلان کر رہے ہیں۔
امریکی صدر پہلے ہی پوسٹل بیلٹس ووٹوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر چکے ہیں ۔ پولنگ کے خاتمے کے روز ہی ڈونلڈٹرمپ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا تھا تاہم امریکی میڈیا کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ان نتائج کو ماننے کے موڈ میں نہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بائیڈن کے ساتھ پورا امریکی میڈیا جڑا ہے ۔ ان کے میڈیا پارٹنر بہت پہلے ہی جیت کا اعلان کر رہےہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن غلط طریقے سے فتح کا اعلان کر رہےہیں جسے نہیں مانتے ۔نتائج کے اعلان کے بعد ٹرمپ ٹاور کے باہر مخالفین کی بڑی تعداد امڈ آئی اور جیت کا جشن منا یا۔ دوسری جانب امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن نے ٹرمپ کے الیکشن فراڈ کے الزامات مسترد کر دیئے ۔ عہدیدار وفاقی الیکشن کمیشن ایلن وائن ٹروب کے مطابق الیکشن فراڈ کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام مضحکہ خیز ہے ۔
One Comment