دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ اپوزیشن فوج سےحکومت گرانےکاکہہ رہی ہے،عمران خان نےدعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن فوج کو کہہ رہی ہے کہ اگر حکومت نہیں گرانی تو آرمی چیف کے خلاف ہو جاؤ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔ اپوزیشن بھارت کے بیانیہ پر چل رہی ہے ۔ یہ لوگ مجھے کسی بھی طرح بلیک میل نہیں کرسکتے۔ اگر ان چوروں کو کسی حکومت نے این آر او دیا توملک سے غداری کرے گی۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا۔مریم نواز اور بلاول سے کوئی پوچھے کہ آپ کا تجربہ کیا ہے؟زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک چلانے جارہے ہیں ۔
ان دونوں کے باپ پاکستان کے کرپٹ ترین انسان ہیں۔عمران خان نے میڈیا سے بھی مختصر گفتگو کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان 12ویں کھلاڑی ہیں ۔ان کے اثاثوں پر سوالات ہیں۔مولانا نے خود فیصلہ کرلیا میں صادق اور امین ہوں کسی کو جوابدہ نہیں ۔ اپوزیشن فوج سےحکومت گرانےکاکہہ رہی ہے،عمران خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے اس گروہ کو عوام نے مسترد کر رکھا ہے ۔ ان لوگوں کو کوئی اہمیت نہیں دینے والا۔