سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ بھارت نے پاکستان سے آکسیجن سلنڈرز درآمدکرنے کی درخواست مسترد کر دی ، یہ درخواست بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مرکزی حکومت کو کی تھی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مودی اور وزیر داخلہ امت شا کو خط لکھ کر آکسیجن درآمد کی اجازت مانگی تھی۔خط میں لکھا گیاتھاکہ بھارتی پنجاب میں 10ہزار افراد آکسیجن پرہیں اورپنجاب کو اس کیلئے مقرر کردہ آکسیجن نہیں مل رہی۔ مرکز نے اضافی سپلائی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سپلائی نہیں مل سکی۔ہم نے واہگہ اٹاری بارڈر کو آکسیجن کوریڈور بنانے کی تجویز دی تھی۔
بھارت کے وزیر داخلہ امت شا اور ان کی وزارت نے ابھی تک امریندر سنگھ کے دعوے پر ردعمل نہیں دیا۔بھارت میں کورونا کے قیامت ڈھاتےکے بعد سے بھارتی پنجاب کے سربراہان مودی سرکارپرپاکستان کیساتھ آکسیجن کوریڈور شروع کرنے پر زور ڈال رہے ہیں۔