SUPER LEADS

شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر پذیرائی

وقت اشاعت :21مئی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر پذیرائی ، فلسطینیوں کے حق میں خوب بولے ، اقوام متحدہ سے فلسطین میں عالمی حفاظتی فورس تعینات کرنے کامطالبہ کردیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ  حملے رکوانے کے لئے جو کریں گے وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔ غزہ کے ہر گھر میں موت کی گونج ہے ۔ اسرائیلی فورسز  نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔میڈیا کو خاموش کرانے کے لئے دفاتر گرائے جارہے ہیں ۔ بے گھر افراد  پناہ  کی تلاش  میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ہر طرف بے بسی کا پہرا ہے ۔  پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن  چکا ہے ۔ کھانے پینے کی قلت ہے ۔لوگ خوف کا شکار ہیں ۔ کہیں سے بھی بم  گر سکتا ہے یہی خوف نہتے عوام کو جینے نہیں دے رہا۔  اسرائیل کا تکبر ختم کرنا ہوگا۔ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ایک ہفتے سے  شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔  قتل عام پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔ وقت آگیا ہے اسرائیل کو کسی بھی طرح روکا جائے ۔وزیر خارجہ کی تقریر  میں الفاظ کے چناؤ پر ان کی تعریف کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر ان کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔ بعض ناقدین نے کہا پی ٹی آئی والے تقاریرکرنے میں ہی تو ماہر ہیں ۔

Related Articles

Back to top button