SUPER LEADS

کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا کی حقیقت نہیں ؟کینیڈین وزیراعظم

وقت اشاعت :10جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا کی حقیقت نہیں ؟کینیڈین وزیراعظم  نے مسلم خاندان کے قتل کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کینیڈا میں  سفید فام دہشتگرد  کےحملےمیں  مسلم خاندان کے چارافراد  کی ہلاکت پر ملک بھر میں غم و غصےکی فضاہے۔ٹورنٹو ، وینکوور اور  دوسرے شہروں میں  تعزیتی تقریبات ہوئیں۔ شرکا نے سانحے میں جاں بحق افراد کی یاد میں جائے حادثہ پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شرکا کی اکثریت آبدیدہ نظر آئی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےواقعےکو دہشت گرد حملہ قرار دیا ۔ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہتین نسلوں کے قتل کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔  اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔لیکن جان لیں، آپ تنہا نہیں ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں ۔تعزیتی اجلاس میں  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت اپوزیشن رہنماوں، ممبران پارلیمنٹ اور میئر لندن  نے   بھی تقریب میں شرکت کی ۔

Related Articles

Back to top button