SUPER LEADS

ریلیف کاکہہ کر قوم کومہنگائی کا ایک اور جھٹکا،تمام سمارٹ فون مہنگے

وقت اشاعت :9جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ریلیف کاکہہ کر قوم کومہنگائی کا ایک اور جھٹکا،تمام سمارٹ فون مہنگے ، امپورٹڈ موبائلز پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں 200سے 350ڈالر کے موبائل پر 11ہزار روپے ڈیوٹی عائد ، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ بڑی ڈیوٹی پر موبائل فون ڈیلر بھی چیخ اٹھے ۔بجٹ میں ریلیف دینے کی دعویدار حکومت  نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے موبائل فونز پر ڈیوٹی عائد کر دی ۔ 

موبائل فونز کی قیمتوں میں اس طرح راتوں رات  ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ 30 ڈالرتک کے موبائل فون پر300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ۔30 تا100 ڈالرکے موبائل فون پر3 ہزارروپے جبکہ ایک سو  سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر7500 روپے اضافی ہوں گے ۔ اسی طرح 200 سے 350 ڈالرکے موبائل فون پر11ہزار روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی ۔350 سے 500 ڈالر کے موبائل فون پر15 ہزار جبکہ500 ڈالرسے زائد کےسیٹ پر22  ہزار روپے ڈیوٹی دینا ہو گی۔

موبائل فون پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے حوالے سے  ترمیمی کسٹمز کوڈ بھی جاری کردیئے گئے۔ لاہور ہال روڈ موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا ہے ۔ تاجروں کے مطابق آگے ہی کاروبار نہیں ۔ ڈیوٹی بڑھانے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی جس کے نتیجے میں یقینی طور پر قوت خرید کم ہو جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

Related Articles

Back to top button