شاہ رخ خان کی دلیپ کمار کے گھر آکر تعزیت مرکز نگاہ بن گئی

وقت اشاعت :8جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی دلیپ کمار کے گھر آکر تعزیت مرکز نگاہ بن گئی ، لیجنڈ اداکار نے شاہ رخ خان کو منہ بولا بیٹا قرار دے رکھا تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات کے بعد ان کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دلیپ کمار نے شاہ رخ خان کو بیٹا بنا رکھا تھا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر ان کے گھر جاتے، انڈسٹری کے واقعات پر تبادلہ خیال کرتے ۔ ان کی وفات کے بعد شاہ رخ خان کو بھی دھچکا لگا اور وہ سائرہ بانو سے ملنے پہنچے ۔ اس دوران بھارتی میڈیا میں شاہ رخ خان کا انداز مرکز نگاہ بن گیا۔ شاہ رخ خان کے نئے انداز کو مداحوں نے بھی سراہا اور ان کی تصویر پر کئی تبصرے کئے ۔ بعض ناقدین نے شاہ رخ خان کو بناوٹی قرار دیا اور کہا کہ کم از کم وفات پر ایسے انداز کی ضرورت نہیں تھی تاہم بھارتی میڈیا نے ان کے دورے کو خصوصی کوریج دی اور سارا دن بھارتی چینلز پر شاہ رخ خان کی مذکورہ تصویرچلتی رہی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ڈان میں بھی  اس طرح کا ہیر سٹائل اپنایا تھا۔