دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، آزاد کشمیر ۔ علی امین گنڈا پورالیکشن میں پیسہ چلانے اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان پر پھر تنقید کی زد میں آگئے ، جلسے سے خطاب کےد وران ایک نوجوان نے ان پر جوتا اچھال دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی کے وزیر علی امین گنڈا پور ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں ہیں ۔ علی امین گنڈا پورکو آزاد کشمیر الیکشن سےپہلے رقم تقسیم کرنا مہنگا پڑگیا۔ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رقم کو رشوت قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار اظہر صادق کا بیان ہی قلمبند نہیں کیا۔ لین دین کا بھی کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا ،ویڈیو میں پولیس آفیسر بھی موجود تھا جس کا بیان ریکارڈ نہیں کیاگیا۔
علی امین کی مخالفین کے خلاف نازیبا گفتگو
علی امین گنڈاپور نے بھٹو کو غدار قرار دے دیا۔نواز شریف کو ڈاکو کہہ دیا۔جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک ڈاکو کی بیٹی ہے ۔ایک ڈاکو کی بیٹی رانی کیسے ہو سکتی ہے ؟ بلاول کےبارے میں بھی نازیبا جملے بولے ، انہیں بلو رانی کہہ کر مخاطب کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قرضے لے کر دوبارہ ہمیں غلام بنا دیا تھا۔ہمارے ملک کا خزانہ لوٹا اور ہمارے بچوں کا خوچ چوسا۔اسی جلسہ کے اختتام پر ایک شخص نے علی امین گنڈا پر جوتا اچھال دیا۔ پولیس نے جوتا مارنے والے کو فوری گرفتار کرلیا۔