SUPER LEADS

پاکستان میں پٹرول پھر 5روپے 40پیسے لٹر مہنگا، شہباز گل کی طرف سے ‘محض’کا لفظ استعمال کرنے پر عوام بھڑک اٹھے

وقت اشاعت :15جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان میں پٹرول پھر 5روپے 40پیسے  لٹر مہنگا، شہباز گل کی طرف سے  ‘محض’کا لفظ استعمال کرنے پر عوام بھڑک اٹھے ، حکومت کے خلاف کھل کر دل کی بھڑاس نکالی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں پٹرول پھر مہنگا ہوگیا ۔ مہنگائی میں پسی عوام نے اس قیمت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ اوگرا کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے نو پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لٹراضافے کی منظوری دی گئی ۔

مٹی کا تیل 87 روپے 14 پیسے ،لائٹ ڈیزل 84 روپے 69 پیسے فی لٹر  ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز  کیلئے ہوگا ۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے فی لٹراضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔بڑے اضافے پر  شہباز گل کی وضاحتیں  گلے پڑ گئیں ۔

انہوں نے بھاری اضافے کے لئے اپنی ٹویٹ  میں محض کا لفظ استعمال کیا جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نازیبا زبان بھی استعمال کی ۔

حکومتی فیصلے پر عوامی غضب

ٹویٹر صارفین نے کہا کہ عوام  پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں اور یہ موصوف پانچ روپے کے اضافے کو محض پانچ روپے کہہ رہے ہیں ۔ ایک نے کہا کہ سمری کا جھانسا دے کر ڈرامے بازی کرنا ہوگی ۔

https://twitter.com/SardarArshadMe6/status/1415635139804213249

نذر بنیری نامی صارف نے عمران خان کو ان کا ایک وعدہ یاد کرایا۔

عرفات یاسر نے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ عوام ان کی حقیقت سمجھ چکے ہیں ۔

نوید جانی کے ٹویٹر ہینڈلر سے صارف نے کہا کہ اب قوم کو معاف کر دیں ۔

افتخار خان نے کہا کہ محض کا لفظ استعمال کرنے پر شرم آنی چاہیے ۔

یوں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں پاکستان میں پٹرول پھر 5روپے 40پیسے لٹر مہنگا، شہباز گل کی طرف سے ‘محض’کا لفظ استعمال کرنے پر عوام بھڑک اٹھے ساتھ ہی حکومتی کارکردگی پر بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button