آصف باجوہ رسیدیں نکالو ورنہ عوام خود نکلوا لیں گے ، مریم نواز

وقت اشاعت :16جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، مظفر آباد۔ آصف باجوہ رسیدیں نکالو ورنہ عوام خود نکلوا لیں گے ، مریم نواز  نے آزاد کشمیر جلسے میں ایک مرتبہ پھر جارحانہ تقریر کر کے حاضرین  کا لہو گرما دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جلسے سے خطاب میں مریم نواز  نے عوامی نعروں کا جواب دیا اور کہا کہ اگر آصف باجوہ نے رسیدیں نہ نکالیں تو یہ عوام خود نکلوا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قید میں قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے  کاپلان امریکا میں بنا ۔عمران خان خود اس میں ملوث ہیں  ۔ 

عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی  ہے۔یوم حساب قریب ہے۔  اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی  تو  کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے ۔  آخری ووٹ کی گنتی تک پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دیں گے۔ اگلا الیکشن ہارتادیکھ کرانتخابی  اصلاحات یاد آرہی ہیں ۔ ان کو بھاگنے کا راستہ نہیں دیں گے ۔ عوام ان کا گریبان پکڑنے کے لئے تیار ہیں ۔آصف باجوہ رسیدیں نکالو ورنہ عوام خود نکلوا لیں گے ، مریم نواز نے اس موقع پر نعرے بھی لگوائے ۔ جلسے کےدوران مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو ویڈیو کال پر لے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے