ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ افغان سفیر کی بیٹی کو کس نے اغوا کیا ؟ افغان وفد کی اسلام آباد آمد ، آئی جی سے سوالات کئے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سلسلہ علی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے کیس پر بریفنگ لینے افغان سکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔ وفد نے چند گھنٹے کے آرام کے بعد دفتر خارجہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے ۔ وفد نے آئی جی اسلام آباد سے سخت سوالات کئے ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ماحول تلخ رہا ۔ پاکستانی سکیورٹی حکام نے افغان وفد کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیااور انہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی روشنی میں اپنے نتائج سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ افغان وفد کو بریفنگ دینے والوں میں اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسر اور آئی بی کے حکام شامل تھے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن دونوں فریقین میں باہمی رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔ افغان ٹیم کو رپورٹ دے دیں گے۔گرفتار افراد سے تفتیش کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے