دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغان خواتین کو حجاب کے ساتھ ہر جگہ کام کرنے کی اجازت دیں گے ، ملا عبد الغنی برادر نے کہا ہے کہ سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر نے ایک انٹرویو میں خواتین کو حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت خواتین کے تحفظ کی ضمانت دے گی ۔ انہیں ہر جگہ کام کرنے کی ا جازت ہوگی مگریہ اجازت پردے اور حجاب سے مشروط ہوگی۔
خواتین کو حجاب ہر صورت پہننا ہوگا۔ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔سکیورٹی میں بہتری نہ صرف افغانستان بلکہ دنیا کے لیے فائدہ مند ہو گی۔طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی۔ ایسی حکومت اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ طالبان امریکا سمیت کسی کو افغانستان کے ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔